کیل سے پھولاوائی کا فاصلہ اندازا چوبیس کلومیٹر ہے ۔ پھولاوائی کا مطلب پھولوں کی زمین ہے ۔ یہاں کے لوگ انتہائی جفاکش مگر مہمان نواز ہیں ۔ پھولاوائی کے سروالا نالہ کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کالا بن کے جنگلات اور زرگر بہک کے خوبصورت میدان انتہائی خوبصورت مقامات ہیں ۔ دو دن کی مسافت طے کرکے مچک جھیلوں کو دیکھنا کسی بھی ٹریکر کے لیے ایک سہانا خواب ہے جسے وہ کبھی بھی بھولنا نہیں چاہے گا۔ ٹھوکی بہک کی آبشاریں تو گویا جنت کا کوئی ٹکڑا زمین پر جڑ دیا گیا ہوں ۔شیشہ کورپہاڑ وادی گریس کا سب سے اونچا پہاڑ بھی پھلاوائی میں ہی واقع ہے ۔مقامی آبادی کی اجازت سے مقامی گائیڈ کے ذریعہ ان علاقوں تک پہنچا جاسکتا ہے ۔
×